مقام امام مہدی(عج) میں نیمۂ شعبان کے لیے طے شدہ لائحۂ عمل کا نفاذ شروع

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مقام امام مہدی(عج) کے عملہ نے نیمۂ شعبان کے لیے طے شدہ پلان پر عمل شروع کر دیا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ سید مہدی موسوی نے کہا ہے کہ شعبہ نے زیارتِ نیمۂ شعبان اور اس موقع پر آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے پہلے سے ایک جامع لائحۂ عمل تیار کر لیا تھا کہ مختلف خدمتی اور تنظیمی پہلوؤں پر مشتمل ہے، تاکہ امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی شب کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لائحہ عمل کے ضمن میں ہم نے 300 سے زائد ساتھی رضاکاروں کے لیے رات گزارنے کی جگہ تیار کی ہے جو ہمارے عملے کے ساتھ زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں حصہ لیں گے، اور اس کے علاوہ 1000 سے زائد زائرین کی گنجائش والا ایک ہال بھی تیار کیا ہے جہاں رات گزارنے اور آرام کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہمارا لائحہ عمل زائرین میں مقام امام مہدی(عج) میں بلاتعطل اور آسان آمد ورفت اور نقل وحرکت، ایمبولنس، فائر برگيڈ اور دیگر خدماتی گاڑیوں کے لیے راستہ کی فراہمی، سادۃ الخدم اور علماء کے تعاون سے دینی رہنمائی اور شرعی سوالوں کے جوابات، طبی ڈسپنسری اور فوری طبی امداد کے انتظامات شامل ہیں۔

موسوی نے مزید بتایا کہ شعبہ نے اس پرمسرت موقع کی مناسبت سے مقام امام مہدی(عج) کے گنبد کو لائٹس اور اس مبارک مقام کے تمام حصوں سمیت اس کے ارد گرد کی سڑکوں کو خوبصورت بینروں اور دیگر آرائشی اشیاء سے سجایا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبے نیمۂ شعبان کے احیاء میں شریک زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے تمام تر وسائل وقف کیے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: