زائرین کی بہت بڑی تعداد زیارتِ نیمۂ شعبان کے احیاء کے لیے پیدل کربلا پہنچ رہی ہے

کربلا مقدسہ کی جانب جانے والے تمام راستوں پر اس وقت زائرین کی بڑی تعداد پیدل کربلا کی طرف بڑھ رہی ہے تاکہ پندرہ شعبان میں روضہ امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری سے مشرف ہوسکے۔

واضح رہے پندرہ شعبان کی رات اور دن میں عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ مومنین امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے احیاء اور روضات مقدسہ کی زیارت کے لیے کربلا آتے ہیں۔

لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہے ہیں اور طے شدہ تنظیمی اور خدماتی لائحہ عمل کے ذریعے مراسم زیارت کی ادائیگی کے دوران زائرین کو بہترین عبادتی ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: