اس تقریب کا اہتمام الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے اس شعار کے تحت کیا ہے: (جناب فاطمہ(ع) کے نور سے ہم دنیا کو روشن کریں گی)۔ اور اس تقریب میں عراق اور دیگر اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والی 4000 سے زیادہ طالبات شرکت کر رہی ہیں۔
تقریب کی سرگرمیوں کا آغاز بروز جمعہ 21 فروری 2025ء کو ہو گا جس میں صبح کا پروگرام حضرت عباس(ع) کے مرقد مطہر کے سامنے قوم، ملک اور انسانیت کی خدمت کے لیے حلف اٹھایا جائے گا، مراسم زيارت ادا کیے جائيں گے، مابین الحرمین سے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا جائے گا اور وہاں بھی مراسم زیارت ادا کیے جائيں گے۔
شام کے وقت العميد تعليمی کمپلکس میں مختلف سرگرمیوں پر مشتمل تقریب منعقد ہو گی جن میں خطابات، شہداء کے اہل خانہ کے لیے اعزازات اور دیگر مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف شعبے اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے ہرممکن لوجسٹک، تنظیمی، طبی اور فنی خدمات فراہم کر رہے ہیں تاکہ طالبات اور مہمانوں کے لیے اعلی تنظیم اور بہترین معیار پر مشتمل محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔
"بنات الكفيل" گریجویشن تقریب کا شمار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والی بڑی تقریبات میں ہوتا ہے کہ جس کا مقصد فارغ التحصیل طالبات کی معنوی حوصلہ افزائی اور انھیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے عملی زندگی کے آغاز سے مشرف کرنا ہے۔
