تیسرے "عین الحیات" فیسٹیول میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی صنعتی اور زرعی مصنوعات کی نمائش جاری ہے۔
القبس فاؤنڈیشن فار کلچر اینڈ ڈویلپمنٹ نے یہ فیسٹیول دیوان وقف شیعی، روضات مبارکہ اور عراق میں موجود مزارات شریفہ کے تعاون سے بغداد بین الاقوامی نمائش گاہ میں امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیا ہے۔
اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی خیر الجود کمپنی برائے صنعت و زراعت کی جدید ٹیکنالوجی، الجود فیکٹری برائے وریدی محلولات اور براق القمّہ کمپنی برائے ٹرک اسمبلنگ اور الکفیل پلانٹ نرسریز گروپ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) مقامی اور عالمی نمائشوں میں شرکت کے ذریعے مقامی مصنوعات اور عراقی کاوشوں کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہے۔




