روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے كتاب الحوزة مقابلے میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے قم میں منعقدہ چھببیسویں سالانہ كتاب الحوزة مقابلے (1446هـ) میں دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس مقابلے میں مرکز تراث البصرة نے کتاب "تحفة ذخائر كنوز الأخیار" پر تحقیق کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، احمد بن عبد الرضا بصری کی اس کتاب کی تحقیق کا کام شيخ رافد فتال نے سرانجام دیا۔ پانچ جلدی یہ کتاب فقہ، عقائد، تاریخ اسلام اور دیگر اہم مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالتی ہے۔

اسی طرح مرکز الشيخ الطوسی للدراسات نے فقیہ عبد اللہ بہبہانی کی کتاب "موسوعة التراث الفقہی" کی تحقیق کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ کتاب 36 فقہی رسائل پر مشتمل ہے جو اہم فقہی موضوعات پر پہلی بار تحقیق کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔

واضح رہے یہ اعزازات حوزہ علمیہ کی علمی تحقیقات کے فروغ اور اسلامی فقہ کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: