ماہ رمضان المبارک کے استقبال کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (میراث نجف) کے عنوان سے پاکستان میں ایک فقہی نشست کا انعقاد کیا۔
پاکستان میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع کے نمائندے شیخ ناصر عباس نجفی نے بتایا ہے کہ جامعہ مظہر ایمان میں آئمہ جمعہ و جماعت کے لیے منعقدہ اس نشست کا مقصد عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فقہی مسائل پر تطبیقی تبادلۂ خیال کرنا ہے تاکہ وہ اپنے علمی اور تبلیغی فرائض کو بہتر طور پر ادا کر سکیں۔








