متولی شرعی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ تربیت و تعلیم کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے شعبہ تربیت و تعلیم کا دورہ کیا اور اس کے آئندہ منصوبوں کا جائزہ لیا۔

جہاں ان کا استقبال شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر حسن داخل حسناوی، العمید تعلیمی گروپ برائے طلاب کے مدیر ڈاکٹر عادل کَرکُوشی اور العمید تعلیمی گروپ برائے طالبات کی مدیرہ منی وائل نے کیا۔

علامہ صافی نے اپنے دورے کے دوران شعبہ تربیت و تعلیم کی کارکردگی اور پیشرفت کا بغور مشاہدہ کیا، اور شعبہ کی تدابیر اور حکمت عملی کے نتیجے میں حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا۔

اس دوران علامہ صافی نے شعبہ کے اہم ترین منصوبوں اور پروگراموں کا بھی جائزہ لیا، بالخصوص قائدانہ تربیت کے پروگرام کا جس میں شعبہ نے نمایاں پیشرفت دکھائی ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کی بھرپور حمایت کی اور تدریسی و انتظامی ٹیم کی محنت و کوششوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ یہ دورہ ایک تسلسل کی حامل حمایت کا جزء ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے شعبہ تربیت و تعلیم کو فراہم کی جاتی ہے، تاکہ علم کی نشر و اشاعت اور ایک بیدار و باصلاحیت نسل کی تشکیل میں معاونت فراہم کی جا سکے، جو اسلامی و سماجی اقدار کے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کرے اور اپنے معاشرتی و اخلاقی واجبات کو بہتر طور پر ادا کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: