روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئتِ عالیہ برائے احیاء تراث کی طرف سے اسلامی علوم کے طلباء اور محققین کے لیے منعقدہ فقہ کلامی علمی کورس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
ہیئتِ عالیہ کے ذیلی ادارے ہائر انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر اس کورس کا انتظام و انعقاد کیا۔
اس علمی کورس میں فقہ کلامی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، جن میں اس کی اہمیت وضرورت، تعارف، مشروعیت، تاریخ اور متفقہ فقہی فروع میں اس کے اطلاق پر مفصل گفتگو کی گئی۔
ماہ مبارک کے پہلے پانچ دن تک جاری رہنے والے اس کورس کے دوران سید علی شہرستانی نے متعدد علمی لیکچرز دیے۔
واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے ماہ رمضان کی راتوں کے علمی احیاء کے لیے فکری، دینی اور ثقافتی محافل کے انعقاد سمیت متعدد پروگرامز ترتیب دیئے ہیں۔





