سیکرٹری جنرل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا زائرین کی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ وزٹ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین نے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات اور خدماتی سائیڈز کا دورہ کیا۔

اس دورے میں روضہ مبارک کے شعبہ تحفظ امن و امان کے سربراہ حسین شہرستانی بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔

اس دورے کے دوران سیکرٹری جنرل نے شعبۂ مضیف کا وزٹ کیا کہ جو ہر روز بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کے لیے افطار کا انتظام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے باب قبلہ سٹریٹ، صحن ام البنین(ع) اور روضہ مبارک کی طرف آنے والے راستوں پر قائم دیگر خدماتی سائیڈز کا بھی وزٹ کیا۔

یہ دورہ 19 رمضان المبارک اور اس ماہ مبارک کی تیسری شب جمعہ کو کیا گیا کیونکہ اس دن توقع کے مطابق کربلا مقدسہ میں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کا مشاہدہ کیا گیا، جس کے پیش نظر تمام خدماتی امورکی نگرانی کے لیے سیکرٹری جنرل تمام اہم مقامات پر گئے اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: