روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سادۃ الخدم ڈویژن کے رکن سید بدری مامیثہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا مشترکہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن سے برآمد ہوا، دونوں مقدس روضوں کے صف آراء خدام ما بین الحرمین کے ایریا سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے کہ جہاں انھوں نے اس المناک سانحہ پر امام حسین(ع) کو پرسہ پیش کیا۔ جلوس کے دوران نوحہ خوانی اور ماتم کرتے عزادار رنج و غم اور سوگ کی مجسم صورت دکھائی دیئے۔
اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) میں مجلس عزاء پر ہوا کہ جس میں دونوں مقدس روضوں کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔











