اس پروگرام کو روضہ مبارک کے شعبہ تعلقات عامہ نے قرآن علمی کمپلکس کے تعاون سے ترتیب دیا۔
مذکورہ بالا شعبہ میں یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے رکن امیر ہادی نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے واسط میں واقع ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ہوسٹل میں رہنے والے طلباء کے لیے قرآنی محفل اور دینی و آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا، جس سے خطاب کے لیے شیخ احمد شویلی کو مدعو کیا گیا تھا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے ذیلی ادارے مرکز برائے مطالعات و علمی مراجعہ کے رکن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عراقی یونیورسٹیوں اور انسٹی ٹیوٹس کے طلباء کو ان کی روزمرہ زندگی کے لیے مطلوبہ دینی اور ثقافتی آگاہی فراہم کرنا ہے۔





