رمضان کی آخری شب جمعہ لاکھوں زائرین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی

اس ماہ رمضان المبارک کی آخری شبِ جمعہ کے احیاء اور مراسم عزاء و زیارت کی ادائیگی کے لئے لاکھوں زائرین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی۔

کربلا مقدسہ نے عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کا خیر مقدم کیا ہے کہ جنہوں نے اس ماہ مبارک کی آخری شب جمعہ کے احیاء کے لیے اس مقدس شہر کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ ماہ مبارک اور خاص طور پر آچ کی رات میں زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: