کربلا مقدسہ نے عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے اور شب عید کے احیاء کے لیے اس مقدس شہر کا انتخاب کرنے والے لاکھوں زائرین کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ ایام عید اور خاص طور پر آج کی رات میں زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔






