روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے ثقافتی رسالہ "رد الشمس" کا 28واں شمارہ شائع کیا ہے۔
اس رسالہ کی تحریر واشاعت سے متعلق تمام امور کو مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث حلہ کی طرف سے انجام دیا جاتا ہے۔
اس شمارے کے مضامین میں حلہ کے متنوع ورثے کو اجاگر کیا گيا ہے اور حلہ کے فقہی، ادبی اور تاریخی پہلوؤں کو قارئین کے اذہان کے قریب تر کرنے کی سعی کی گئی ہے۔
اس شمارے میں موجود مختلف مقالات حلہ کے ورثے اور اس کی معروف شخصیات، علماء، خطباء، ادباء، دینی مدارس اور علمی خاندانوں، اور شہر کی سماجی اور اقتصادی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں، مثال کے طور پر:
آل النحوي اور ان کا حلہ میں ثقافی کردار،
التشيع في مدينة الحلة – قراءة استدلالية في فكر الدكتور عبد الجبار ناجي.
قراءة في كتاب ربيع الشيعة للسيد علي بن طاووس.
جیسے مضامین اس شمارے کا حصہ ہیں۔۔

