روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ برائے دینی امور شبہائے جمعہ میں زائرین کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے روضہ مبارک کے اندر متعدد مقامات پر تبلیغی پوائنٹ قائم کرتا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے اس حوالے سے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر کھولے جانے والے یہ تبلیغی پوائنٹس زائرین سے رابطہ اور ان کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارا شعبہ زائرین کے شرعی، سماجی، انسانی اور عقائدی مسائل سمیت مختلف موضوعات کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے کے لیے ماہرین کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ شعبہ برائے دینی امور پورا سال مذہبی دروس و مجالس اور دینی سوالات کے جوابات دینے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔







