روضات مقدسہ کے پاس عراقی جامعات کے فارغ التحصیل طلباء کا پروقار مارچ

کربلا مقدسہ / عراق

عراق کی مختلف یونیورسٹیوں سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے ہزاروں طلباء نے گریجویشن تقریب کے ضمن میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی فضیلت افروز بارگاہوں کے پاس پُرعزم اور پُروقار مارچ کا مظاہرہ کیا۔

اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لیے منعقدہ اس روحانی و علمی گریجویشن تقریب کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ سے منسلک یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن نے کیا ہے، یہ تقریب الکفیل یوتھ نیشنل پروجیکٹ کےضمن میں (من غيث كربلاء ينبت العطاء) کے نعرے کے تحت جاری ہے اور اس میں عراق کی 64 یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 5,000 طلباء شریک ہیں۔

طلباء کا مارچ شارعِ امام علی(ع) سے روضہ مبارک امام حسین(ع) کی جانب روانہ ہوا اور بعد ازاں ما بین الحرمین سے گزرتا ہوا روضہ مبارک حضرب عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے والے صحن میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا کہ جہاں وہ اپنے پیشہ، انسانیت اور وطن سے وفاداری کا حلف اٹھائيں گے اور مراسم زیارت ادا کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: