گروپ کے انچارج محمد حربی نے کہا، "نرسری میں موجود پودے الکفیل نرسریز کی اپنی پیداوار اور دیگر نرسریوں سے حاصل کردہ انواع کا امتزاج ہیں۔ یہ پودے بلدیاتی اداروں، روضہ مبارک کے مختلف مقامات کی تزئین اور عام شہریوں کو فروخت کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا ، "اس وقت کوششوں کا محور کربلا اور دیگر گورنریٹس کی بلدیات کو پودوں کی فراہمی ہے، اس کے علاوہ ان پودوں کا استعمال نہر ہندیہ، صحن شریف اور روضہ مبارک کی طرف جانے والی شاہراہوں کی تزئین کے لیے کیا جا رہا ہے، اور روضہ مبارک میں منعقد ہونے والی تقریبات، اجتماعات، اور مختلف پلیٹ فارمز کو بھی انہی پودوں سے سجایا جاتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ ،"الکفیل نرسری گروپ اداروں اور شہریوں کو ہر طرح کے پودے فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "الکفیل نرسریز فیملیز اور شہریوں کے لیے ایک پسندیدہ تفریحی مقام بن چکی ہیں۔ ان کی اہمیت میں اس لیے بھی اضافہ ہوا ہے کہ یہ روضہ مبارک حضرت عباسؑ کی زیرنگرانی چلتی ہیں، جو ان کی سیکیورٹی، صفائی اور خاندانی ماحول کو یقینی بناتی ہیں۔ یہاں داخلہ بالکل مفت ہے اور سہولیات صرف خاندانوں کے لیے مخصوص ہیں۔"
حربی نے نشاندہی کی کہ "الکفیل نرسری گروپ بغیر کسی وقفے کے وسعت اور ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ اسکولوں اور سرکاری اداروں کو بلا معاوضہ پودے فراہم کیے جا رہے ہیں، اور ساتھ ہی زائرین کے لیے فش اکوریم (Aquarium) اور برڈز ایریاز بھی بلا قیمت کھول دیے گئے ہیں۔ یہ سب کچھ روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی خصوصی ہدایات کے مطابق ہو رہا ہے، تاکہ نرسریاں تجارتی مفادات سے ہٹ کر کربلا کے شہریوں اور زائرین کی خوشی کا ذریعہ بن سکیں۔"



























