روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ نےنویں سالانہ "مقدس فتوئ دفاع ثقافتی فیسٹیول" کے انعقاد کے لیے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
یہ فیسٹیول "دینی مرجعیت امتِ اسلامیہ کا قلعہ" کے شعار کے تحت 30 اور 31 مئی 2025 کو منعقد ہو رہا ہے، جس کے پروگراموں کو شعبۂ فکری و ثقافتی امور اور الوافی فاؤنڈیشن برائے دستاویزات و مطالعات نے مشترکہ طور پر منظم کیا ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جواد حسناوی نے کہا ہے کہ: ہمارا شعبہ ہمیشہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے منعقد ہونے والی مرکزی تقریبات میں فعال کردار ادا کرتا آیا ہے اور ہمارے تمام یونٹس اور ذیلی ادارے انتظامی و استقبالی امور کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے ہرممکن وسائل بروے کار لاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نویں سالانہ "مقدس فتوئ دفاع ثقافتی فیسٹیول"کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور شعبہ علاقات عامہ کے ذمہ جو امور ہیں ان میں سرفہرست عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال، ان کے لیے ضیافت و رہائش کا انتظام اور تقریبات کے انعقاد کے لیے مخصوص ہالز "امام حسن(ع) ہال اور قاسم(ع) ہال" کی تزئین و ترتیب، اور تنظیمی لوازمات شامل ہیں۔






