غم و اندوہ کے ماحول میں لاکھوں زائرین کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آمد

ماہِ محرم الحرام 1447 ہجری کی آمد کے پیشِ نظر، غم و اندوہ کی عزائی فضا کے درمیان روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں لاکھوں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے کہ جو روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبدوں پر نصب علم کی تبدیلی کے لیے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے جوق در جوق تشریف لا رہے ہیں۔


روضہ مبارک کے خدام نے ماہِ محرم الحرام اور صفر المظفر کے سوگوار مہینوں میں عزاداری کی تیاریوں کے سلسلہ میں صحنِ شریف اور بین الحرمین سمیت تمام جگہوں پر سیاہ چادریں، عَلمِ عزاء اور عزائی بینرز آویزاں کر دیئے ہیں۔

عراق اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں زائرین کی تقریبِ تبدیلئِ عَلم میں شرکت کے پیشِ نظر، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

تقریبِ تبدیلئِ عَلم نمازِ مغرب و عشاء کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے والے صحن منعقد ہو گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: