جناب رقیہ(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے آج خواتین کا جلوسِ عزاء برآمد کیا گیا کہ جس خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دفتر متولی شرعی برائے امورِ نسواں سے منسلک شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین کی سربراہ محترمہ تغرید تمیمی نے اس حوالے سے بتایا کہ روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی ہدایت پر سال 2010ء میں حضرت رقیہ(ع) کے نام سے خواتین کے موکب اور جلوس عزاء کی بنیاد رکھی گئی۔ سب سے پہلے سال اس جلوس عزاء میں روضہ مبارک سے وابستہ خطابت انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے شرکت کی۔ تب سے یہ جلوس ہر سال باقاعدگی سے نکالا جاتا ہے تاکہ حضرت رقیہ (ع) کی المناک شہادت کو یاد کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جلوس ہر سال 5 صفر کو نکالا جاتا ہے، جس میں حضرت رقیہ(ع) پر ہونے والے مظالم کو نمایاں کرنے کے لیے عزائی خاکہ پیش کیا جاتا ہے اور سانحہ کربلا کے دوران امام حسین(ع) کی اس کم سن شہزادی پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
محترمہ تمیمی نے بتایا کہ: اس سال کے جلوس میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے خادمات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ روضہ مبارک کے دینی و تعلیمی اداروں میں پڑھنے والی طالبات کی کافی تعداد اس جلوس عزاء میں شریک تھی۔









