روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل، جناب سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے العمید یونیورسٹی میں قائم موکب اُمّ البنین (سلام اللہ علیہا) کا دورہ کیا اور زائرینِ اربعین کے استقبال کے لیے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب عباس موسیٰ احمد بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ موکب کے نگران، جناب ماجد محمد الربیعی نے ان کا استقبال کیا۔
اس دورے کا مقصد اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لیے انجام دی جانے والی تازہ ترین تیاریوں کا معائنہ کرنا اور ةصنلا کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنا تھا۔
جناب الربیعی نے اب تک مکمل کیے گئے کاموں اور بالخصوص نجف کے راستے سے کربلا پہنچنے والے زائرین کے لیے مرتب کردہ خدماتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
دورے کے دوران موکب کے مرکزی کچن کا معائنہ کیا گیا، جہاں کھانے کی تیاری کے مراحل، خدمتی عملے کی تیاری اور لاجسٹک امور کا بھی جائزہ لیا گیا، تاکہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کو ہر ممکن اعلیٰ اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔




