کربلا پولیس کے کمانڈر اور حماية الحرمَينِ الشريفَينِ کے ڈائریکٹر کا ابا الفضل العباس (علیہ السلام) کمپلیکس کا دورہ

کربلا پولیس کے کمانڈر میجر جنرل احمد زوینی اور حماية الحرمَينِ الشريفَينِ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل انور النصراوی نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے وابستہ ابا الفضل العباس (علیہ السلام) کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں کمپلیکس کے نگران جناب جواد الحسناوی نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

الحسناوی نے کہا کہ "اس دورے کا مقصد نجف-کربلاروڈ سے متعلق سیکیورٹی امور پر بات چیت کرنا تھا، کیونکہ یہ ان اہم راستوں میں سے ایک ہے جیسے زائرین کی بڑی تعداد استعمال کرتی ہے اور یہ سیکیورٹی اداروں کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی منصوبوں، مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ زائرین کی آسان نقل و حرکت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایام زیارت کے دوران سیکیورٹی اور خدماتی کوششوں کی حمایت کے لیے کمپلیکس میں جاری خدماتی اور انتظامی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔"

اس سال روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے ابا الفضل العباس (علیہ السلام) کمپلیکس میں مرحلہ وار ترقیاتی اور بحالی کے کاموں کا آغاز کیا ہے، جن میں بیرونی حصوں کا احاطہ کرنا، جدید فائر فائٹنگ سسٹمز کی تنصیب اور تمام ضروری حفاظتی و احتیاطی تدابیر کا نفاذ شامل ہے۔ مزید برآں، توانائی کے نظام میں چار الیکٹریکل جنریٹرز شامل کر کے بہتر کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک کی صلاحیت 1.5 میگاواٹ ہے، جبکہ شمسی توانائی کے نظام کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔ساتھ ہی، پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے 900 مکعب میٹر کی گنجائش والے پانی کے ٹینک بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: