ڈویژن کے معاون سربراہ، جناب حبیب الدهش نے بتایا:
"شعبہ نے مابین الحرمین 50 سے زائد سائن بورڈز نصب کیے ہیں، ، جن کا مقصد مقامات اور سمتوں کی نشاندہی کرنا ، زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور زیارت اربعین کے دوران بھیڑ کو کم کرنے کے لیے راستوں کی نشاندہی کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل کی براہِ راست نگرانی میں، ایک جامع اور منظم منصوبے کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے میں پینے کے پانی کے لئے واٹر سٹیشنز کا قیام اور حسینی خدماتی مواکبِ کے لیے پانی اور برف کی فراہمی بھی شامل ہے،
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف شعبے زیارت اربعین کے موقع پر اپنی تمام تر صلاحیتوں اور عملے کے ساتھ متحرک ہیں، تاکہ حضرت امام حسین اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباس (علیہما السلام) کے روضہ مبارک پر آنے والے ملکی و غیر ملکی زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔





