روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ابا الفضل العباس سروس کمپلیکس، کہ جو نجف کربلا شاہراہ پر واقع ہے،نے زیارت اربعین کے دوران 30,000 سے زائد خواتین زائرین کو طبی خدمات فراہم کیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صفر المظفر کی 10 تاریخ سے لے کر 20 تاریخ تک، کمپلیکس کے طبی مرکز برائے خواتین نے مجموعی طور پر 30,324 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں، ان میں سے 29,120 مریضوں کو مختلف قسم کی عمومی طبی امداد دی گئی، جب کہ 1,193 مریضوں کو مزید نگرانی اور علاج کے لیے مرکز میں داخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 11 سنگین نوعیت کے کیسز کو مکمل علاج کی غرض سے خصوصی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ابا الفضل العباس سروس کمپلیکس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بڑے خدماتی مراکز میں سے ایک ہے، جو 60 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور زائرین کو ان کی آمد اور قیام سے روانگی تک جامع خدمات فراہم کرتا ہے۔



