روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر وثقافت نے زیارت اربعین سنہ 1447 ہجری کے دوران حقيبۃ المؤمن ایپلی کیشن سے مستفید ہونے والوں کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔
شعبہ سے وابستہ (حقیبت المومن) سینٹر کے ڈائریکٹر جناب علی الجیاشی نے کہا: "دستاویزی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ زیارت اربعین کے دوران حقيبۃ المؤمن ایپلی کیشن کی خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔"۔"
انہوں نے بتایا کہ "اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دعا اور زیارت پڑھنے کی سروس سے45 ملین سے زیادہ افراد نے استفادہ کیا، گم شدہ بچوں کی رہنمائی کی سروسکے ذریعے 32 ہزار سے زائد بچوں کو رجسٹر کیا گیا گیا، جب کہ 700,000 سے زائد زائرین نے وزیٹر گائیڈ سروس سے استفادہ کیا، اور واکنگ کاؤنٹر سروس نے تقریباً 5 بلین قدم ریکارڈ کیے"۔
جناب الجیاشی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اعداد و شمار اس امر کا ثبوت ہیں کہ ٹیکنالوجی کا دینی خدمات کے ساتھ انضمام کامیاب رہا ہے۔ یہ زائرین کی ضروریات کو ڈیجیٹل تبدیلی کے اس دور میں پورا کرنے کا عکاس ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے اور زائرین کی خدمت کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔