روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ صنعات اور حرفت نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر ایام اربعین کے دوران زائرین کی آمد ورفت کو منظم کرنے کے لیے لگائی گئیں عارضی پارٹیشنز اور رکاوٹوں کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر افضال الشامی کی موجودگی میں اس کام کا آغاز کیا گیا۔
یہ رکاوٹیں زیارتِ اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران زائرین کی نقل و حرکت کو منظم اور سہل بنانے کے لیے نصب کی گئی تھیں۔
زیارتِ اربعین کے اختتام کے بعد روضہ مبارک کے داخلی راستوں اور اطراف میں نصب تمام باقی ماندہ رکاوٹوں کو ہٹانا بھی اس شعبے کے فرائض میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ما بین الحرمین میں نصب کیے گئے لوہے کے پل کو بھی ہٹانے کا کام شعبہ کی ذمہ داری ہے کہ جسے شعبے کے عملے نے زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے نصب کیا تھا۔




