وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ نے زیارت اربعین کے دوران دس ہزار سے زائد خواتین زائرین کو قرآنی و فکری خدمات فراہم کیں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کے دفتر سے منسلک وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے زیارت اربعین کے دوران دس ہزار سے زائد خواتین زائرین کو اپنی مختلف قرآنی و فکری خدمات فراہم کیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ محترمہ منار الجبوری نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ کے قرآن سٹیشنز نے زائرین اربعین کو متعدد قرآنی، ثقافتی و فکری خدمات پیش کیں، میں سورۃ الفاتحہ کی درست تلاوت کی تعلیم، قرآنی نشستوں کا اہتمام، شرعی سوالات کے جوابات دینا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قرآن سٹیشنز نے زائرین کی میزبانی کرتے ہوئے انہیں قیام و طعام کی سہولیات اور تبرکات و تحائف بھی پیش کئے۔ وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سےبچوں کے لیے بھی مخصوص تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا کہ جو حضرت رقیہ (سلام اللہ علیہا) اسٹیشن پر منعقد کی گئیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ زیارتِ اربعین نہ صرف دنیا بھر کی مومنات کے درمیان رابطے اور روحانی یکجہتی کا مؤثر ذریعہ ہے، بلکہ یہ موقع قرآنی فہم و شعور کو فروغ دینے اور امام حسین علیہ السلام کی دینِ اسلام کے لیے دی گئی عظیم قربانی اور ان کے آفاقی پیغام کو عام کرنے کا بہترین موقع بھی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ نے نجف، کربلا، بابل، بغداد اور واسط کے گورنریٹس میں قائم 16 قرآنی سروس اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ اپنے مرکزی دفاتر اور تمام ذیلی شاخوں میں خواتین زائرین کی خدمت کے لیے تمام تر انسانی و مادی وسائل کو استعمال کیا۔ اس کے علاوہ قرآن کریم درست تلاوت سکھانے کے لئے شروع کی گئی مہم میں انسٹی ٹیوٹ کی موبائل ٹیموں نے بھی فعال کردار ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: