روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےمتولی شرعی کے دفتر سے وابستہ شعبۂ حسینی خطابت برائےخواتین کی جانب سے نبي الأكرم حضرت محمد (صلى الله عليه وآله) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخصوص زیارت پڑھی گئی۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی سے وابستہ شعبۂ حسینی خطابت برائےخواتین کی جانب سے نبي الأكرم حضرت محمد (صلى الله عليه وآله) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخصوص زیارت پڑھی گئی۔ س کے بعد شعبے کی ایک خطیبہ نے "خدا کا رسول (صلى الله عليه وآله) اور ان کا خاندان: ایک ابدی پیغام" کے عنوان سے بصیرت افروز خطاب کیا، جس میں نبی اکرمؐ کی سیرتِ مبارکہ، اُن کی پیغمبرانہ جدوجہد اور اہل بیتؑ کے ساتھ اُن کے گہرے تعلق پر مؤثر انداز میں روشنی ڈالی گئی۔
مجلس کا اختتام ایک سوگوار فضا مرثیہ خوانی و نوحہ خوانی پر ہوا، جس میں شرکاء نے امام عصر حضرت مہدی (عجل الله تعالى فرجه الشريف) کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور اُن کے جلد ظہور کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔




