روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں معروف عالم دین سيد محمد علي بحر العلوم (قدِّس سرّه) کی تشیع جنازہ

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حوزہ علمیہ کے بزرگ استاد، معروف عالم دین، فاضل ترین شخصیت،محقق حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی بحر العلوم (قدس سرہ) کے تشیع جنازہ کے مراسم ادا کیے گئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سید محمد علی بحر العلوم (قدس سرہ) کے تشیع جنازہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل، سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، اور روضہ کے متعدد دیگر عہدیداران، خدام، حوزہ علمیہ کے طلاب اور اساتذہ ، مراجع عظام کے نمائندوں، مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم سید محمد علی بحر العلوم نجف اشرف کی حوزہ علمیہ میں درسِ خارج کے ممتاز اساتذہ میں شمار ہوتے تھے۔ وہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد بحر العلوم (قدس سرہ) کے فرزند تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: