مؤمنین کی طرف سے یہ مراسم زیارت روضہ مبارک کے "شعبہ سادۃ خدام" نے ادا کئے، اس کے علاوہ عراق سے باہر مقامات مقدسہ پر موجود رضاکاروں نے بھی اس عمل میں حصہ لیا۔ روضہ مبارک کےمیڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اس آن لائن سروس کے ذریعے اندراج کے عمل کو سہل، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے اپنی تمام تر فنی و تکنیکی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
اعداد و شمار میں جن زیارات اور اعمال کو شامل کیا گیا، ان میں امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت پر زیارت، زیارت اربعین ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم شہادت کے موقع پر نجف اشرف میں زیارت شامل ہے۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں روضۂ نبوی میں نماز زیارت اور مراسم زیارت کی ادائیگی، مخصوص دعائیں اور دیگر عبادات و اعمال بھی ان اعداو شمار میں شامل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ عراق اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن ذرائع کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہے۔




