فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے "واحة الثقافة" پروگرام کے اکتیسویں ایڈیشن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولّی شرعی برائے اُمورِ نسواں کے ذیلی ادارے فیملی کلچر سنٹر نے "واحة الثقافة" (ثقافت کا نخلستان) نامی پروگرام کے اکتیسویں ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

اس ثقافتی و تربیتی پروگرام میں بغداد، مثنیٰ، صلاح الدین اور کربلا مقدسہ سے تعلق رکھنے والے شہداء کے خاندانوں سے 150 سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام میں متنوع فکری و تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں محترمہ حوراء الاسدی کی جانب سے بصیرت افروز لیکچر بھی شامل تھا جس میں انھوں نے زندگی کے چیلنجز اور تجربات کی اہمیت، شخصیت سازی اور انفرادی صلاحیتوں کی بہتری کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ مکالماتی نشستیں اور سوالنامے بھی اس پروگرام کا حصہ تھے، جن کا مقصد شرکاء سے براہِ راست بات چیت اور فکری تعامل کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر شرکاء کو مکمل لاجسٹک سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں ان کے آبائی علاقوں سے آمد و رفت کی سہولت، ضیافت کے انتظامات، اور کربلا مقدسہ میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا اہتمام شامل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: