روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے زائرینِ امام حسن عسکری(ع) کے لیے سامراء میں پیش کی گئیں خدمات کی تفصیل

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سامراء موجود وفد کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے زائرینِ امامین عسکریین(ع) کے لیے سامراء میں پیش کی گئیں خدمات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے:

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا خدماتی موکب سامراء میں مسلسل تین روز تک روضہ مبارک امام نقی(ع) و امام عسکری(ع) کے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کرتا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ طبی ولاچسٹگ خدمات کے علاوہ ان تین دنوں میں زائرین میں ساٹھ ہزار سے زائد تیار کھانے کے پیکٹس، پیک شدہ پانی کے پانچ لاکھ سے زائد گلاسز، آٹھ ہزار برف کے بلاکس اور دس ہزار لیٹر ٹھنڈے مشروبات بھی پیش کیے گئے۔


وفد کے سربراہ نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد اور خدماتی موکب کو زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات پر خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: