تشییع جنازہ کے مراسم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن مطهر میں ادا کیے گئے جس میں روضہ مبارک کے خدام کے علاوہ صحافیوں، ادیبوں، ثقافتی و میڈیا شخصیات، اور مرحوم کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرحوم حیدر سلامی، 1967 میں عراق کے شہر بابل میں پیدا ہوئے ، وہ اپنے زمانے کے نمایاں فکری و ادبی شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے پوری زندگی دین، ادب، اور فکری خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ اُن کی تحریر ہو یا تقریر، ہر پہلو میں اخلاق، وقار اور سچائی کی جھلک نظر آتی تھی۔
ان کی آواز ہمیشہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تقریبات میں گونجتی رہی، اور وہ اپنے مخصوص اندازِ بیان سے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) سے عشق و عقیدت کا اظہار کرتے رہے۔












