روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں منعقدہ چھٹے سالانہ سمر کورسز کی سرگرمیوں کے ضمن میں ایک گرلز کالج کا خصوصی دورہ کیا گیا۔
پاکستان میں روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کے نمائندے شیخ ناصر عباس نجفی نے طالبات اور تدریسی عملے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اکیڈمک تعلیم اور اخلاقی و تربیتی پہلوؤں کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے طالبات کو شرعی حجاب کی اہمیت کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حجاب ناصرف عصمت و پاکیزگی کی علامت ہے بلکہ اسلامی شناخت کا بھی مظہر ہے۔
دورے کے اختتام پر شیخ ناصر نے سمر کورس کو کامیاب بنانے کے لیے طالبات اور تدریسی عملے کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کچھ تبرکات بھی پیش کیا۔ اس دورے کے دوران قرعہ اندازی کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے ذریعے ایک طالبہ کا نجف اور کربلا کی زیارت کے لیے انتخاب کیا گیا۔
دوسری جانب، طالبات اور تدریسی عملے نے اس پُر خلوص اور روحانی اقدام پر روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کیا، اور اس پدرانہ سرپرستی کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا، جو نوجوان نسل اور تعلیمی طبقے کے لیے حوصلہ افزا اور رہنمائی کا باعث ہے۔



