روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے "عرفاءِ المنصّہ" پروگرام کے عملی مرحلے کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جنرل سیکرٹریٹ نے "عرفاءِ المنصّہ" نامی پروگرام کے عملی مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ادارے کے منتخب ارکان کی تقریر و خطابت اور اسٹیج کمپیئرنگ کے میدان میں صلاحیتوں کو نکھارنا اور پیشہ ورانہ انداز میں انھیں تربیت فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کے انچارج مرتضیٰ حلی نے اس حوالے سے بتایا:عرفاءِ المنصّہ پروگرام ان افراد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جنہیں روضہ مبارک کی جانب سے مختلف تقریبات اور ثقافتی و مذہبی محافل کی نظامت کے فرائض انجام دینے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج سے پروگرام کے عملی مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، جس میں ٹیم کے ارکان کے درمیان تعمیری تنقید و تجزیہ کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ ہر شریک اپنی موجودہ مہارتوں کا عملی مظاہرہ کرتا ہے، جس کے بعد ان کی کارکردگی کا معروضی انداز میں جائزہ لیا جاتا ہے، تاکہ وہ اگلے مرحلوں میں مزید بہتری کی جانب بڑھ سکیں۔

یہ پروگرام مجموعی طور پر چالیس ہفتوں پر مشتمل ہے، جس میں ہر ہفتے ایک روز تربیتی سیشن رکھا جاتا ہے۔ ان سیشنز میں تقریر کے فن، مؤثر اندازِ بیان، کلام، اور پیغام رسانی جیسے اہم موضوعات پر عملی تربیت دی جاتی ہے، تاکہ شرکاء کی خطیبانہ صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں پروان چڑھایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: