روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ ضریح و ابواب سازی میں آج روضہ مبارک کے مرکزی تربیتی پروگرام کے شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا اور انھیں شعبہ کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا گیا۔
مذکورہ بالا شعبہ کے رکن احمد قیس کے مطابق، یہ دورہ خدام حرم کے لیے جاری مرکزی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد شرکاء کو اس شعبے کے اہم کاموں، جاری منصوبوں، اور ضریح وابواب سازی میں استعمال ہونے والے اعلیٰ معیار کے مواد سے روشناس کرانا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دورے میں شرکاء کو ضریحِ مبارک حضرت عباس(ع) کی تیاری کے جاری منصوبے کے ساتھ ساتھ امام مہدی (عج) کے سردابِ غیبت کے لیے تیار کیے جانے والی نئی ضریح کا بھی مشاہدہ کرایا گیا، جس کا تاریخی پس منظر آٹھ سو چالیس برس سے زیادہ پرانا ہے۔
یہ پروگرام دراصل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ پائیدار ترقی کی زیرنگرانی ترتیب دیا گیا ہے، جس کا دورانیہ ہر گروپ کے لیے پانچ روز پر مشتمل ہوتا ہے۔ پروگرام میں عقائدی و فکری لیکچرز، ثقافتی مقابلے، زیارات اور تفریحی سرگرمیاں شامل کی جاتی ہیں، تاکہ علمی و روحانی فضا کے ساتھ ملازمین کی فکری تربیت اور ادارے سے وابستگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔





