الکفیل میوزیم میں نمائش گاہ کی مینٹینس مکمل ہو گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کی فنی ٹیم نے میوزیم کی مرکزی نمائش گاہ میں موجود قیمتی نوادرات کے تحفظ اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے شیڈولڈ مینٹینس مکمل کر لی ہے۔


اس اقدام کا مقصد ناصرف قیمتی تاریخی اشیاء کو محفوظ رکھنا ہے بلکہ میوزیم ہال کی عمومی خوبصورتی اور پیشکش کے معیار کو برقرار رکھنا بھی ہے، تاکہ زائرین کو ایک خوشگوار اور علمی تجربہ میسر آ سکے۔


عجائب گھر کے معاون سربراہ، ڈاکٹر شوقی موسوی کے مطابق: مینٹینس کے اس عمل میں نمائش کے لیے رکھی گئی اشیاء کی صفائی، دیکھ بھال، اور ان پر مخصوص حفاظتی مواد کی کوٹنگ شامل تھی، جو کہ میکانی مرمت کے پروگرام کے تحت میوزیم لیبارٹری اور نمائش ہال کے ماہرین کی زیر نگرانی انجام دیا گیا۔ اس کے علاوہ شوکیسز کی اندرونی صفائی کی گئی، اور کئی مقامات پر روشنی کے لیے نئے بلب بھی نصب کیے گئے تاکہ نوادرات زیادہ واضح اور دلکش انداز میں پیش کیے جا سکیں۔


ڈاکٹر موسوی نے مزید کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا یہ مستقل عزم ہے کہ ثقافتی اور فنی ورثے کو جدید ترین سائنسی اصولوں کے مطابق محفوظ رکھا جائے۔ اسی مقصد کے تحت ہم عالمی معیار کے مطابق ایک مربوط مینٹینس پروگرام پر عمل پیرا ہیں، جس میں اشیاء کی میکانیکی صفائی، درجہ حرارت و نمی کے آلات کی اپڈیٹنگ، اور حفاظتی نظامات کی مسلسل نگرانی شامل ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ: ہماری یہ کوشش ہے کہ ان قیمتی نوادرات کو ناصرف محفوظ رکھا جائے بلکہ انھیں آئندہ نسلوں کے لیے ایک ثقافتی، تاریخی اور سائنسی مصدر کے طور پر پیش کیا جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: