روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیرانتظام چلنے والے ادارے تراث الأنبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے آن لائن حوزوی تعلیم نے امام مہدی(عج) سٹڈیز سنٹر کے تعاون سے ایک علمی کورس کا آغاز کیا ہے۔ جس کا عنوان ہے: "المبلّغ المهدوي"۔
یہ چھ ماہ پر مشتمل تربیتی کورس نجف اشرف میں زیرتعلیم طلابِ حوزہ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد انہیں مہدویت سے متعلق اٹھنے والے فکری و اعتقادی سوالات کے جامع اور مدلّل جوابات دینے کے قابل بنانا ہے۔ کورس کے ہر ماہ ایک مخصوص کتاب یا کتابچہ مطالعے کے لیے مختص کیا جائے گا، جس کے بعد شرکاء سے دو امتحانات—تحریری اور شفوی—لیے جائیں گے۔ اگلے مرحلے میں جانے کے لیے کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کرنا لازم ہے۔
کامیاب شرکاء کو نیمۂ شعبان کے موقع پر تبلیغی پروگرام میں شرکت کے لیے نامزد کیا جائے گا، جبکہ ہر ماہ کامیاب ہونے والے طلاب کو انعامات دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، عملی تبلیغ کا آغاز کرنے والوں کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ایک خاص تحفہ بھی پیش کیا جائے گا۔
کورس میں داخلے کے لیے : یہاں کلک کریں۔

