الكفيل ہسپتال میں ماہرینِ امراضِ حلق و ناک کی ایک ٹیم نے لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک بچی کے حبالِ صوت (Vocal Cords) میں پیدائشی تشوّہ (Congenital Malformation) کو کامیابی سے درست کر لیا۔
اس حوالے سے ہسپتال کے (ENT ) ڈاکٹر ناظم عمران نے بتایا: مریضہ پیدائش سے ہی حبالِ صوت کی ساختی خرابی میں مبتلا تھی، جس کے باعث اُسے ناصرف آواز میں مستقل بھاری پن کا سامنا تھا بلکہ سانس لینے میں بھی دشواری لاحق تھی۔
ڈاکٹر عمران نے کہا کہ: تشخیص کے مراحل بشمول ناظورِ حلق (Laryngoscopy) انجام دیے جانے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ علاج کے لیے جدید لیزر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے، جو انتہائی درستگی کے ساتھ غیر جراحی مداخلت کے اصول پر عمل کرتی ہے اور جلدی بحالی کو ممکن بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ کامیاب آپریشن ناصرف ہمارے ہسپتال کی طبی مہارت اور ٹیکنالوجیکل ترقی کی غمازی کرتا ہے، بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ جدید علاج کے لیے ضروری عوامل جیسے کہ اعلیٰ معیار کے آلات، ماہر طبی ٹیم ، اور بعد از عمل سرجری ماہرانہ دیکھ بھال ہماری طبی خدمات کا اولین حصہ ہیں۔
ڈاکٹر عمران نے بتایا: آپریشن کے فوری بعد بچی میں سانس کی روانی اور آواز کی صفائی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، اور وہ عنقریب مکمل طور پر صحتیاب ہو جائے گی۔
