اس مجلسِ پُر سوز میں روضہ مبارک کے متعدد اعلیٰ عہدیداران، خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مقرر نے اہل بیت نبوت پر ڈھائے گئے مظالم، ان کے صبر و استقامت، اور ان کی ولایت سے وابستگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) کی سیرت و تعلیمات کے احیاء، ان کے فضائل کو یاد کرنے، اور ان کے راستے پر گامزن رہنے کے تجدید عہد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے ان مجالس کا تسلسل سے انعقاد کیا جاتا ہے۔





