روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے اُمورِ نسواں کے ذیلی اداے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین نے نجف اشرف میں خواتین کے لیے قرآنِ مجید کی درست قراءت اور احکامِ تلاوت سکھانے کے لیے 13 تربیتی کورسز کا آغاز کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ محترمہ منار جبوری نے بتایا ہے کہ: انسٹی ٹیوٹ نے نجف اشرف میں خواتین کے لیے 13 قرآنی تعلیمی کورسز کا آغاز کیا ہے، جن میں اب تک 305 طالبات نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: ان کورسز سے ملازمت پیشہ خواتین، سکول اور یونیورسٹی کی طالبات، اور گھریلو خواتین سمیت مختلف سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین استفادہ کر رہی ہیں، جبکہ کلاسز کا شیڈول ہر گروہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص ایام میں ترتیب دیا گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کی یہ کاوش ناصرف خواتین میں قرآنی علوم کے فروغ کا ذریعہ ہے، بلکہ اس کا مقصد ایسے صالح اور بااخلاق گھرانوں کی بنیاد رکھنا ہے جو معاشرے میں قرآنِ کریم کی تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کر سکیں۔



