شعبۂ خطابتِ حسینی برائے خواتین"پیغامِ زینبؑ کی علمبردار" پروجیکٹ کے تحت تربیتی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے

روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امورِ نسواں سے وابستہ شعبۂ خطابتِ حسینی برائے خواتین کی جانب سے"پیغامِ زینبؑ کی علمبردار" پروجیکٹ میں شریک مبلغات کے لیے تربیتی پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔


شعبے کی انچارج، محترمہ تغرید تمیمی نے اس ضمن میں بتایا: یہ منصوبہ روضۂ مبارک نے 2017 میں ایک فکری و تربیتی آگاہی مہم کے طور پر شروع کیا تھا، جس کا مقصد کربلا کی محکمۂ تعلیم سے وابستہ سکولوں کو ماہر مبلغات کی مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ طالبات کو علمی، اخلاقی اور سماجی رہنمائی دی جا سکے۔


انہوں نے مزید کہا کہ: اس سال 40 خواتین مبلغات اس منصوبے میں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں کربلا کی مختلف سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ منصوبے کا بنیادی ہدف بچیوں کو درپیش فکری یلغار کے مؤثر جواب کے لیے تیار کرنا اور ان کی فکری و دینی شناخت کو مضبوط کرنا ہے۔


محترمہ تمیمی نے یہ بھی بتایا کہ: اس پروگرام کے تحت مبلغات کے لیے مختلف تربیتی ورکشاپس اور کورسز منعقد کیے جا رہے ہیں، جو روضۂ مبارک کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے ماہرین کی نگرانی میں جاری ہیں۔ ان ورکشاپس کا مقصد مبلغات کی علمی، فکری اور عملی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، تاکہ وہ نئے تعلیمی سال میں مؤثر انداز میں اپنا تبلیغی کردار ادا کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: