روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، جناب علی البدری نے کہا کہ :
"یہ اجلاس گزشتہ سال آزمائشی طور پر متعارف کرائی گئی ایپلیکیشن کی کارکردگی کے جائزے، اس کے بارے میں موصول ہونے والی ترقیاتی آراء کے مطالعے اور زیارت اربعین سمیت بڑی مناسبات کے دوران صحافیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لانے کے لیے منعقد کیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ"یہ ایپلیکیشن کئی نمایاں سہولیات فراہم کرتی ہے، جن میں مقدس روضوں — روضہ مبارک امام حسین اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہما السلام) — کے اندر فوٹوگرافی کے اجازت ناموں کا اجراء، اور اعلیٰ معیار کی تصاویر و ویڈیوز پر مشتمل ایک جامع ڈیجیٹل لائبریری کی فراہمی شامل ہے،کہ جو ملکی و بین الاقوامی میڈیا اداروں، صحافیوں اور مواد تخلیق کرنے والے افراد کے لیےمعلوماتی وسائل تک باآسان رسائی اور پیشہ ورانہ خدمات کے حصول کا ایک جامع و قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔ "
علی البدری نے مزید کہا کہ گزشتہ اجلاسوں میں اس ترقیاتی منصوبے کے عمومی خدوخال طے کیے گئے تھے، جبکہ موجودہ اجلاس اُن اقدامات کی تکمیل اور ایپلیکیشن کے حتمی ورژن کی تیاری کے تسلسل کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ ایپلیکیشن کا جدید و اپ ڈیٹڈ ورژن جلد ہی کربلا اور ملک کے دیگر صوبوں میں، متعلقہ میڈیا و حکومتی اداروں کے اشتراک سے نافذ کیا جائے گا، تاکہ اطلاعاتی و ابلاغی خدمات کے معیار کو مزید بہتر کیا جا سکے۔"




