شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے ماہنامہ "الریاحین" کا 191واں شمارہ شائع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے ماہنامہ "الریاحین" کا 191واں شمارہ شائع کر دیا ہے، جس کی اشاعت کا مقصد بچوں میں علم و ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

یہ رسالہ بچوں اور ٹین ایجرز کے ڈویژن کی طرف سے شائع ہوتا ہے کہ جس کے انچارج حسنین فاروق نے کہا ہے: "یہ اشاعت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اُن مسلسل علمی و تربیتی کاوشوں کا تسلسل ہے جو ایک باشعور، باضمیر اور اپنی دینی و ثقافتی شناخت سے وابستہ نسل کی تشکیل و تربیت کے لیے جاری ہیں۔" انہوں نے نشاندہی کی کہ "ہر شمارہ ایسے تعلیمی اور علمی موضوعات پر مشتمل ہوتا ہے جو بچوں کی ذہنی نشوونما اور شخصیت سازی میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں، اور یہ تمام مضامین سادہ، دلکش اور تربیتی انداز میں پیش کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "میگزین کا عملہ اس بات کا خاص خیال رکھتا ہے کہ اس کے مندرجات میں تنوع ہو، جن میں کہانیاں، معیاری مضامین، تعلیمی و ثقافتی سرگرمیاں اور تصویری حکایات شامل ہیں، تاکہ یہ رسالہ بچوں کے لیے ایک دلنشین، بامقصد اور مفید مطالعہ جاتی فضا فراہم کرے جو علم و تفریح دونوں کو یکجا کرتی ہے۔"

یہ رسالہ ما بین الحرمین میں واقع بک سٹال پر دستیاب ہے، اور ڈیجیٹل ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ https://alrayaheen.alfkrya.com/assets/dl/archive/qXl446EQ3uzhJZb7.pdf
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: