یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے تعاون سے مرکزی پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام ہر ہفتے پانچ دنوں تک منعقد کیا جا تا ہے، اور اس کا مقصد شرکاء کے فکری، مذہبی اور ثقافتی علم میں اضافہ کرنا ہے۔
روضہ مبارک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسیٰ احمد نے کہا، "یہ مرکزی پروگرام، جو مسلسل تیسرے سال جاری ہے، کا مقصد تمام منتسبین کی فعال شمولیت کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ روضہ مبارک کی تمام سروسز سائٹس، اس کے صنعتی، تجارتی، طبی اور دیگر منصوبوں سےواقفیت حاصل کر سکیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "پروگرام کے اختتامی مرحلے میں منتسبین کی آراء اور تجاویز سنی گئیں، نیز انہیں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولیِ شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایات اور سفارشات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں آئندہ منصوبوں سے بھی متعارف کرایا گیا، تاکہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔"
یہ پروگرام مختلف اور متنوع سرگرمیوں پر مشتمل ہے، جن میں تربیتی و آگاہی لیکچرز، تفریحی دورے، ترقیاتی ورکشاپس اور ثقافتی و دینی مقابلے شامل ہیں۔





