شعبہ طبی امور نے حرم مطہرسے وابستہ عملے کو انفلوئنزا ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ طبی امور نے حرم مطہرسے وابستہ افراد اور عملے کو انفلوئنزا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا ہے، جو موسمِ سرما میں درجہ حرارت میں کمی کے پیشِ نظر اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا ایک حصّہ ہے۔

شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر حذیفہ التمیمی نے کہا، "شعبۂ طبی امور کے زیرِ انتظام امام صادقؑ کمپلیکس میں واقع طبی مرکز کو ویکسینیشن کے لیے تمام ضروری لوجسٹک سہولیات اور طبّی آلات مہیا کئے گئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "شعبہ روضہ مبارک کے تمام عملے کے لیے ویکسین کی مناسب اور کافی مقدار فراہم کرے گا، تاکہ مکمل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی خصوصی طبی ٹیمیں بھی تمام شعبہ جات میں جا کر منتسبین کو ویکسین لگائیں گی۔"

ڈاکٹر التمیمی نے مزید کہا کہ:"اس ویکسین لگانے کا مقصد موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ ہے، جو ایک وائرل بیماری ہے اور نظامِ تنفس کو متاثر کرتی ہے۔ اگرچہ یہ ویکسین بیماری سے مکمل حفاظت فراہم نہیں کرتی، تاہم یہ اس کی شدّت، علامات اور مدّت میں نمایاں کمی لاتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: