فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی، جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک ہے، آنے والے عراقی خاندانوں کو مفت طبی و صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی میں میڈیکل یونٹ کے سربراہ مہند ہاشم شریف نے کہا: "فردوس سٹی آنے والے خاندانوں کے لیے متنوع تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت طبی و صحت کی خدمات بھی فراہم کرتاہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ"یہ طبی خدمات ایک ماہر اور تجربہ کار ٹیم کے زیرِ انتظام فراہم کی جاتی ہیں، اور ایک ایمرجنسی ایمبولینس ہر وقت تیار رہتی ہے تاکہ ہنگامی صورتِ حال میں مریضوں کو قریب ترین ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔"
فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی کو ایک ہمہ جہت تفریحی مقام کی حیثیت حاصل ہے۔ یہاں سرسبز و شاداب کھلے میدان، رنگ برنگے پھولوں اور پرندوں سے آراستہ باغات، بچوں اور بڑوں کے لیے الگ الگ کھیلوں کی جگہیں، اور آرام کے لیے مخصوص گوشے، آبشاریں، مصنوعی جھیلیں اور ریستوران موجود ہیں، جو اسے خاندانوں کے لیے ایک دلکش اور پُرسکون سیاحتی مقام بناتے ہیں۔



