شعبۂ ضریح وابواب سازی کی طرف سے حرم عباس(ع) کے باب قبلہ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے ضریح و ابواب سازی نے ضریح مبارک والی عمارت یعنی حرم حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کی مینٹینس کے بعد اس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔

شعبے کے سربراہ، سید ناظم غرابی نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارے شعبہ کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کی مینٹینس اور تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے یہ دروازہ روضہ مبارک کے اہم اور مرکزی دروازوں میں شمار ہوتا ہے، اور یہ منصوبہ دروازوں کی مضبوطی اور ان کے جمالیاتی پہلو کو برقرار رکھنے کے لیے ترتیب دی گئی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دروازہ منفرد فنی و جمالیاتی خصوصیات کا حامل ہے، جس کی اونچائی 369 سینٹی میٹر، چوڑائی 300 سینٹی میٹر اور موٹائی 11 سینٹی میٹر ہے، جب کہ اس کا فریم ایک مکمل فنی شاہکار ہے، جس کی لمبائی 450 سینٹی میٹر اور چوڑائی 325 سینٹی میٹر ہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام اقدامات مذکورہ بالا شعبہ کی جانب سے تاریخی طرزِ تعمیر اور روایتی فنِ تعمیر کو برقرار رکھتے ہوئے قدیم دروازوں کی مرمت اور ان کی ثقافتی و تاریخی حیثیت کو محفوظ رکھنے کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: