روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی یہ کانفرنس عراق کے شہر بابل میں، (الإمام الحسن المجتبى -عليه السلام- قيادة وريادة) کے عنوان کے تحت منعقد ہوئی، جبکہ اس کانفرنس کا اہتمام ہیئت عالیہ برائے شہرِ امام حسن(ع)نے کیا، جبکہ اس میں امام کاظمؑ کالج بابِل برانچ، جمعیت العمید اور جامعہ الکفیل و جامعہ العمید نے معاونت فراہم کی۔



