جمہوریہ چیک کے سفیر کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترقیاتی منصوبوں پر اظہارِ تحسین

جمہوریہ چیک کے سفیر برائے عراق، جناب یان شنائیڈوف نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےترقیاتی و عمرانی منصوبوں کو سراہا ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے دورۂ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے موقع پر کہی، جہاں ان کی ملاقات روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جناب کاظم عبادہ، متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر جناب جواد الحسناوی اور متعدد شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔

جناب شنائیڈوف نے کہا، "وہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں ہونے والی تعمیر و ترقی سے نہایت متاثر ہوئے ہیں۔" انہوں نے اس موقع پر اس خواہش کا اظہار کیا کہ "جمہوریہ چیک عراق اور مقدس مزارات کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "روضہ مبارک کے زیرِ انتظام منصوبے بالخصوص جامعات، تعلیمی ادارے اور دیگر ترقیاتی اقدامات اپنےمعیار، سنجیدگی اور عوامی خدمت کے جذبے کے لحاظ سے قابلِ تحسین ہیں،" اور یہ امید ظاہر کی کہ "ان منصوبوں کی ترقی میں جمہوریہ چیک بھی شراکت داری کا خواہاں ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: